03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
والدہ، اہلیہ، ایک بیٹی اور دو بیٹوں میں وراثت کی تقسیم کا حکم
91500میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

والد صاحب کی وراثت میں ایک پلاٹ تھا جو 2026ء میں فروخت ہوا۔ اس سے پہلے ایک دکان 2012ء میں فروخت ہوئی تھی، جس کی وراثت تقسیم ہو چکی ہے۔مرحوم کے انتقال کے وقت ان کی والدہ، اہلیہ، ایک بیٹی اور دو بیٹے حیات تھے۔ آج مرحوم کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے۔ اب 2026ء میں فروخت ہونے والے پلاٹ کی وراثت کس طرح تقسیم کی جائے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

والدِ مرحوم کے اس متروکہ پلاٹ میں مرحوم کی والدہ (جو ان کی وفات کے وقت حیات تھیں) کا 16.67%، بیوی کا 12.50%، ہر ایک بیٹے کا 28.33%، اور بیٹی کا 14.17% حصہ بنتا تھا، جبکہ آپ کے مرحوم والد کے ترکے میں شرعاً ان کے بھائی اور بہنوں کا کوئی حصہ نہیں بنتا تھا۔ چونکہ اب تقسیم کے وقت مرحوم کی والدہ کا بھی انتقال ہو چکا ہے، لہٰذا ان کا جو حصہ بنا تھا، نیز مرحومہ نے اپنی وفات کے وقت اپنی ملکیت میں جو دیگر ترکہ چھوڑا ہے، وہ سب ان کی وفات کے وقت موجود شرعی ورثاء کے درمیان ان کے شرعی حصوں کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔

حوالہ جات

القرآن الکریم [النساء: 11]

{يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ فَإِنْ كُنَّ نِسَاءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ وَإِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ وَلِأَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ إِنْ كَانَ لَهُ وَلَدٌ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ وَلَدٌ وَوَرِثَهُ أَبَوَاهُ فَلِأُمِّهِ الثُّلُثُ فَإِنْ كَانَ لَهُ إِخْوَةٌ فَلِأُمِّهِ السُّدُسُ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِي بِهَا أَوْ دَيْنٍ}

تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق وحاشية الشلبي (6/ 233)

قال - رحمه الله - (وللزوجة نصفه) أي للزوجة نصف ما للزوج فيكون لها الربع، ومع الولد أو ولد الابن وإن سفل الثمن لقوله تعالى {ولهن الربع مما تركتم إن لم يكن لكم ولد فإن كان لكم ولد فلهن الثمن مما تركتم} [النساء: 12]

شیرعلی

دارالافتاء جامعۃ الرشید

11صفر 1448ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

شیرعلی بن محمد یوسف

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب