03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
غیر متعلقہ شخص پر تنخواہ کی ذمہ داری ڈالنے کا حکم
91833اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے جدید مسائل

سوال

5۔کیا معاہدے میں یہ شرط کہ معاہدہ کرنے والے کی وفات کے بعد اس کا نامزد شخص (حنظلہ) اس ادائیگی کاذمہ دار ہوگا، شرعاً درست اور قابلِ نفاذ ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ حنظلہ نہ اس معاہدے کا حصہ ہے، نہ آجر (ملازمت دینے والا) ہے، نہ ملازم ہے اور نہ ہی اس نے شرعی طور پر محسن کی تنخواہ کی ضمانت لی ہے؛ اس لیے اس پر اس معاہدے کی وجہ سے کوئی مالی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی۔ نیز معاہدے میں یہ شرط رکھ دینا کہ حنظلہ ادائیگی کرے گا، شرعاً درست نہیں ؛کیونکہ یہ معاہدے کے تقاضے کے خلاف ہے۔

مزید یہ کہ آجر (ملازمت دینے والا) کے انتقال کے ساتھ ہی یہ عقدِ اجارہ ختم ہو جاتا ہے، اس لیے آئندہ کی تنخواہ کسی پر لازم نہیں رہتی۔ لہٰذا حنظلہ پر محسن کے حق میں مستقبل کی کسی بھی رقم کی ادائیگی شرعاً لازم نہیں ہے۔

 

حوالہ جات

(المبسوط للسرخسي :16/ 50):

 لأن استحقاق الأجر بالعمل لا يستحقه من لم يعمل سواء ترك العمل بعذر أو بغير عذر ويرفع عنهم من الأجر بحساب حصته.

(الدر المختار، ص 587؛ كنز الدقائق، ص 552):

وَتَنْفَسِخُ بِمَوْتِ أَحَدِ الْعَاقِدَيْنِ عِنْدَنَا.

(مختصر القدوري، ص: 105):

وإذا مات أحد المتعاقدین وقد عقد الإجارۃ لنفسہ انفسخت الإجارۃ.

 فداءا لرحمن بن ضیاءا لرحمن

دارالافتاء  جامعہ الرشید کراچی

26/صفر المظفر/8144ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

فداءالرحمن بن ضیاء الرحمن

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب