03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ایک بیوہ، دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کے درمیان ترکہ کی تقسیم
92242میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

ایک شخص (زید) فوت ہوا ،اور اس نے ترکہ مبلغ تیس لاکھ(3000000)چھوڑا ہے۔ اس کے ورثاء میں ایک زوجہ ، ایک ابن اور دو بنات ہیں۔ برائے کرم اس مسئلے کو شرعی طریقے سے حل کریں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

زیدکے انتقال کے بعد اس کے ترکہ کی تقسیم شریعت کے مطابق اس ترتیب سے ہوگی کہ سب سے پہلے اس کے مال سے سنت کے مطابق تجہیز و تکفین کے اخراجات منہا کیے جائیں گے،بشرطیکہ وہ کسی نے  بطور احسان ادا نہ کیے ہوں۔ اس کے بعد اگر ان کے ذمہ  کوئی واجب الادا قرض ہو تو اسے ادا کیا جائے گا۔ پھر اگر انہوں نے کسی غیر وارث کے لیے کوئی  جائز  وصیت کی ہو،  تو وہ بقیہ  مال کے صرف ایک تہائی (1/3) حصے تک نافذ کی  جائے گی۔ درج بالا تین امور کی ادائیگی کے بعد جو مال باقی بچے گا، وہ   ورثاء میں درج ذیل تفصیل سےتقسیم کیا جائے گا:

مذکورہ  امور کی ادائیگی کے بعد کل ترکہ 32 برابرحصوں میں تقسیم ہو گا، جن میں سے  بیوہ کو چارحصے  ملیں گے۔دونوں بیٹیوں میں سے ہر ایک کو  سات سات حصے ،اور مرحوم کے بیٹے کو چودہ حصے ملیں گے۔

فیصدی اعتبار سے کی بیوہ کو12.5،ہر ہر  بیٹی کو 875.21،اور بیٹے کو 75.43 فیصد ملیں گے۔

ذیل میں تقسیم میراث کا نقشہ ملاحظہ ہو:

نمبر شمار

ورثاء4

عددی حصے 32

فیصدی حصے 100

رقم 3,000,000

1

زوجہ

4

12.5%

3,75,000

2

بیٹی

7

21.875%

6,56,250

3

بیٹی

7

21.875%

6,56,250

4

بیٹا

14

43.75%

13,12,500

 

 

 

 

حوالہ جات

(قال الله تعالى : النساء : 12،1):

يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ ...........فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثَّمُنُ مِمَّا تَرَ كُتُم ممِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ...الخ.

(الدر المختار :10/544):

وأما مع ولد البنت ( فيفرض للزوجة فصاعدا الثمن مع ولد أو ولد ابن).

(الدر المختار  :6/770 ):

 فيفرض لها الربع ( وإن سفل، والربع لها عند عدمهما ) فللزوجات حالتان الربع بلا ولد والثمن مع الولد.

(فتاوِی الھندیۃ:6/448)

 واذا اختلط البنون والبنات عصب البنون البنات فیکون للابن مثل حظ الانثیین.

 فداءا لرحمن بن ضیاءا لرحمن

دارالافتاء  جامعہ الرشید کراچی

17/ربیع الثانی/8144ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

فداءالرحمن بن ضیاء الرحمن

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب