| 92809 | متفرق مسائل | متفرق مسائل |
سوال
کرسی پر بیٹھے ہوئے ایک صاحب ہیں اور ان کے نیچے کوئی صاحب قرآنِ کریم پڑھ رہے ہیں، کیا ایسا کرنا درست ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
بلا عذر ایسا کرنا قرآنِ کریم کے احترام کے خلاف ہے، لہٰذا اس سے اجتناب کرنا چاہیے اور کچھ فاصلے پر بیٹھنا چاہیے۔
حوالہ جات
سورة الحج: ٣٢
ومن يعظم شعائر الله فإنها من تقوى القلوب۔
حلبی کبیری، ص: ۳۸، ط: اشرفی
وقالوا یکرہ أن یمدّ رجلیہ في النوم، وغیرہ إلی القبلة أو المصحف أو کتب الفقہ الخ
عبداللہ المسعود
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
۱۵/جمادی الاولی /۱۴۴۸ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عبدالله المسعود بن رفيق الاسلام | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


