| 81236 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
ایک آن لائن ایپ ہے جس میں آپ مختلف یوٹیوب چینلز کو لائک اور سبسکرائب کرکے اور ایپ پر اپ لوڈ کرکے کچھ رقم لگا کر روزانہ نوکری حاصل کرتے ہیں۔ یہ سرمایہ کاری کے حساب سے روزانہ رقم دیتا ہے۔ جیسے 15000 روپے کی سرمایہ کاری کریں اور روزانہ 10 کام کرنے ہوں گے اور روزانہ 600 روپے حاصل کریں۔ کیا یہ حلال ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مذکورہ صورت میں آن لائن ایپ پر پہلے سرمایہ کاری کی جاتی ہے، اس کے بعد کام کرنے کو دئے جاتے ہیں، بغیر سرمایہ کاری کیے کام نہیں دیا جاتا، یہ درست نہیں ہے۔ نیز جس قدر رقم لگائی جاتی ہے، اس کے حساب سے متعین پیسے ملیں گے، یہ بھی شریعت کے اعتبار سے درست نہیں۔ اور جن یوٹیوب چینلز کو لائک اور سبسکرائب کروایا جاتا ہے، عموماً ایسے چینلز پر جو مواد ہوتا ہے وہ غیر شرعی ہوتا ہے مثلاً عورتوں کی تصاویر اور گانے وغیرہ۔ ان کو لائک اور سبسکرائب کرنا تعاون علی المعصیۃ " گناہ کو پھیلانا" ہے، اس پر اجرت لینا جائز نہیں۔
مذکورہ بالا مفاسد کے ساتھ ساتھ عام طور پر ایسی ایپ فراڈ اور دھوکہ دہی میں استعمال ہوتی ہیں، ان پر پیسے نہ لگائے جائیں۔
حوالہ جات
{وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَان} [المائدة: 2]
البحر الرائق شرح كنز الدقائق (8/ 23)
(ولا يجوز على الغناء والنوح والملاهي) ؛ لأن المعصية لا يتصور استحقاقها بالعقد فلا يجب عليه الأجرة من غير أن يستحق عليه؛ لأن المبادلة لا تكون إلا عند الاستحقاق وإن أعطاه الأجر وقبضه لا يحل له ويجب عليه رده على صاحبه.
محمد فرحان
دار الافتاء جامعۃ الرشیدکراچی
17/صفر الخیر/1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد فرحان بن محمد سلیم | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


