| 84702 | جائز و ناجائزامور کا بیان | پردے کے احکام |
سوال
زید کی شادی زینب سے ہوئی اور زینب سے تین بیٹیاں اور ایک بیٹا پیدا ہوئے، پھر زینب نے علی کو (جو کسی اور کا لڑکا تھا)
دودھ پلایا۔پھر زینب کی وفات کے بعد زید نے سلمی سے شادی کی، اب کیا سلمی کی بیٹی کا اور سلمی کا علی سے پردہ ہو گا یا نہیں؟
نیز زینب کی تین بیٹیوں کے شوہر سے سلمی کا پردہ ہوگایانہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
-1 مذکورہ صورت میں سلمی کی بیٹی کا علی سے پردہ ہوگا، البتہ سلمی کا علی سے پردہ نہیں ہوگا۔
-2 زینب کی بیٹیوں کے شوہر سے سلمی کا پردہ ہوگا۔
حوالہ جات
(وأما بنت زوجة أبيه أو ابنه فحلال)قوله: وأما بنت زوجة أبيه أو ابنه فحلال وكذا بنت ابنها"بحر"قال الخير الرملي: ولا تحرم بنت زوج الأم ولا أمه ولا أم زوجة الأب ولا بنتها ولا أم زوجة الابن ولا بنتها ولا زوجة الربيب ولا زوجة الراب.(الدر المختار مع رد المحتار:(105/4
حتى أن امرأة الرجل حرام على الرضيع . (الفتاوى الهندية: (376/1
وقد جمع عبد الله بن جعفر بين زوجة علي وبنته ، ولم ينكر عليه أحد.(البحر الرائق:(105/3
تحرم منكوحة أبي الرضاع وأبي أبيه، وإن علا على ابن الرضاع وابن ابنه وإن سفل... ويجوز الجمع بين امرأة وبنت زوج كان لها من قبل، أو بين امرأة وزوجة كانت لأبيها وهما واحد؛لأنه لا رحم بينهما فلم يوجد الجمع بين ذواتي رحم.(بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع:(263,262/2
انس رشید
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
19/صفر المظفر1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | انس رشید ولد ہارون رشید | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


