03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نیکی کے پیغام کے ساتھ موسیقی شامل کرنا
84740جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع پر کوئی مثبت اور نیکی کا پیغام موسیقی کی آمیزش کے ساتھ نشر کرنے کا کیا حکم ہے؟ جبکہ مقصود موسیقی نہ ہو، بلکہ نیکی اور مثبت پیغام کی دعوت مقصود ہو، البتہ ضمنا کہیں بیچ میں کچھ موسیقی آجاتی ہو۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جائز آڈیوز یا ویڈیوزکے بیک گراؤنڈ میں خالص میوزک کا استعمال  ناجائز اور حرام ہے،اسی طرح ایسی ویڈیوز جن میں میوزک ہو، ان کو نشر کرنا بھی درست نہیں ہے، البتہ خود ریکارڈ شدہ آواز کو ایکو ساؤنڈ سسٹم کے ذریعہ ایسی سریلی ونغماتی آوازوں میں منتقل کرنا جو اصل آواز کے تابع اورمیوزک کے واضح طور پر مشابہ نہ ہوں ، حرام نہیں ،تاہم  ایسی آواز میں اگر میوزک کی آواز کے ساتھ مشابہت پیدا ہو تو مکروہ ہے۔

حوالہ جات

القرآن  الکریم(المائدة:2):

تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ ۔

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

25/صفر 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب