03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کیریو ٹائپنگ ٹیسٹ کے بعد نکاح کا حکم
85799نکاح کا بیاننکاح کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

السلام علیکم!  خواتین کا ایک ٹیسٹ ہوتا ہے جسے کیریو ٹائپنگ ٹیسٹ(Karyotyping Test)کہا جاتا ہے، یہ کروموسومز کی تعداد، ساخت اور ان میں ممکنہ نقائص کی جانچ کے لیے کیا جاتا ہے۔ٹیسٹ رپورٹ میں ٹرنر سینڈروم (Turner Syndrome)تشخیص ہوا ہے،یعنی یہ خاتون  X کروموسوم میں غیر معمولی نقص کی وجہ سےحاملہ نہیں ہو سکے گی۔  پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس مرض یعنی بانجھ پن میں مبتلا عورت نکاح کر سکتی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

نکاح کے بہت سے مقاصد ہوتے ہیں ، جن میں سے عفت و پاکدامنی اور اولاد کا حصول دو اہم مقاصد ہیں۔  سوال میں بیان کردہ مرض میں ایک مقصد تو حاصل نہیں ہو سکے گا لیکن دوسرا مقصد حاصل ہو سکتا ہے،لہذا اگر لڑکے کو اعتراض نہ ہو اور وہ دوسرے مقصد یعنی عفت و پاکدامنی کے حصول کے لیے اس لڑکی سے نکاح کرتا ہےتو اس کی گنجائش ہے۔لیکن حصول ِ اولاد  بھی اہم مقاصدِ نکاح میں سے ہے،اس لیے نکاح کرتے وقت   اس مرض کو چھپا نا مناسب نہیں ۔ بہتر یہی ہے کہ جب نکاح کا پیغام آئے تو  اپنا مرض بیان  کر کے منگیتر کو اعتماد میں لے کر نکاح کیا جائے تا کہ بعد میں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ٹیسٹ رپورٹ کو یقینی سمجھ کر ناامید نہیں ہونا چاہیے، اللہ تعالیٰ کی ذات سے رحمت کی امید کے ساتھ دعا ء کا  اہتمام کرنا چاہیے۔

حوالہ جات

أخرج الإمام أبو داؤدالسجستانی رحمہ اللہ  فی سننہ عن معقل بن يساررضی اللہ عنہ، قال: "جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: إني أصبت امرأة ذات جمال وحسب ،وإنها لا تلد، أفأتزوجها؟ قال: "لا"، ثم أتاه الثانية، فنهاه، ثم أتاه الثالثة، فقال: "تزوجوا الودود الولود، فإني مكاثر بكم الأمم".

(سنن أبي داود:3/ 395، رقم الحدیث:2050)

وقال الشیخ خلیل أحمد السھارنفوری رحمہ اللہ :قال: (فإني مكاثر)، أي مفاخر (بكم) أي بكثرتكم (الأمم) أي الأمم السابقة، أي: على أنبيائهم. وهذا يدل على أن النهي ما كانت للتحريم، بل كان مبنى النهي المكاثرة في الآخرة، وهي لا تقتضي التحريم. )بذل المجهود :7/ 587)  

سعد امین بن میر محمد اکبر

دارالافتاء ،جامعۃ الرشید ،کراچی

05/جمادی الثانیہ 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سعد امین بن میر محمد اکبر

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب