| 85994 | نکاح کا بیان | نسب کے ثبوت کا بیان |
سوال
سوال: لےپالک کےبڑےہونےکےبعد پردےکاکیاحکم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
لےپالک کےبڑےہونےکےبعد پردےکاحکم بھی لاگوہوگا،کیونکہ صرف گودلینےسےحرمت ثابت نہیں ہوتی،لہذا لےپالک بچہ یابچی کادیگراولادسےاسی طرح پردہ ہوگا،جیسےاجنبی سے،لہذاگودلینےکےبعد جب لےپالک لڑکایالڑکی بالغ ہوجائیں توذمہ داران پرلازم ہےکہ گھرمیں پردےکااہتمام لازمی کروائیں۔
حوالہ جات
۔
محمدبن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی
20/جمادی الثانیہ1446ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


