| 87209 | زکوة کابیان | سونا،چاندی اور زیورات میں زکوة کے احکام |
سوال
اگر کسی کے پاس 39 گرام سونا ہے اور اسکی سیلری بھی ہر مہینے پچاس ہزار آتی ہو تو اس پر کتنی زکوٰۃ دینا فرض ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگرکسی شخص کے پاس 39 گرام سونا ہےاور کچھ نقد رقم ہو ،چاہے وہ معمولی رقم ہی کیوں نہ ہو اور ان دونوں کی مالیت کا مجموعہ چاندی کے نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی) کی قیمت کے برابر ہو اور اس پر سال گزار جائے تو ڈھائی فیصد کے حساب سے زکوٰۃ دینا لازمی ہے۔
حوالہ جات
«بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع» (2/ 19):
«فأما إذا كان له الصنفان جميعا فإن لم يكن كل واحد منهما نصابا بأن كان له عشرة مثاقيل ومائة درهم فإنه يضم أحدهما إلى الآخر في حق تكميل النصاب عندنا.»
زاہد خان
دار الافتاء جامعۃ الرشید،کراچی
15/رمضان 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | زاہد خان بن نظام الدین | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |


