03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
محتاج شخص کے لیے زکاۃ لینے کاحکم
89892زکوة کابیانمستحقین زکوة کا بیان

سوال

محتاج شخص کے لیے زکاۃ لینے کاحکم

میں ایک کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ ہوں میری    تنخواہ 41380 روپے ہے ،میرے بچے کاانڈس ہسپتال میں آپریشن ہے 18-02-2026 کو، مجھے آپریشن کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے میرے پاس پیسے نہیں ہے اس لیے میں زکاۃ میں سے لیناچاہتاہوں جس کے لیے مجھے کہاگیاہے کہ آپ فتوی لیں ۔

تنقیح :سائل کاکہناہے میری ملکیت میں کچھ بھی نہیں ہے  ایک زمین ہے جو ہم بہن بھائیوں کی مشترکہ تھی مگر وہ میرے علاوہ تین بھائیوں نے اپنے قبضہ میں لی ہے ہمیں اپناحصہ نہیں دے رہے اور میں مجبور ہوں مجھے پیسوں کی ضرورت ہے میں نے اپنے بیٹے کا آپریشن کرناہے میرے پاس ایساکچھ نہیں کہ اپنے بیٹے کاآپریشن کرسکوں۔لہذا اگر کمپنی میرے ساتھ زکاۃ کے مد میں تعاون کرےتومیرے لیے جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃصورت  حال یہی ہو کہ سائل کی ملکیت میں نقد رقم، سونا، چاندی یا ضروریاتِ زندگی  سے زائد کوئی ایسا سامان موجود نہیں جس کی مجموعی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو، تو ایسی صورت میں سائل شرعاً مستحقِ زکاۃ ہے۔

لہٰذا اگر  کمپنی زکاۃ کی مد میں سائل کے ساتھ تعاون کرے تو سائل کے لیے اس زکاۃ کا لینا جائز ہے۔

حوالہ جات

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/ 48):

لا بأس بأن يعطى من الزكاة من له مسكن وما يتأثث به في منزله وخادم وفرس وسلاح وثياب البدن وكتب العلم إن كان من أهله فإن كان له فضل عن ذلك ما يبلغ قيمته مائتي درهم حرم عليه أخذ الصدقة.

الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية (1/ 189):

لا يجوز دفع الزكاة إلى من يملك نصابا أي مال كان... ويجوز دفعها إلى من يملك أقل من النصاب، وإن كان صحيحا مكتسبا.

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/ 48):

وذكر في الفتاوى فيمن له حوانيت ودور الغلة لكن غلتها لا تكفيه ولعياله أنه فقير ويحل له أخذ الصدقة،

 عزیزالرحمن

  دار الافتاءجامعۃ الرشید کراچی

07/شعبان المعظم  /1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عزیز الرحمن بن اول داد شاہ

مفتیان

سعید احمد حسن صاحب / شہبازعلی صاحب