| 92812 | متفرق مسائل | متفرق مسائل |
سوال
چوبیس گھنٹے رکھا ہوا سالن کھانا کیسا ہے؟ جیسا کہ آج کل فریج میں ہفتہ ہفتہ بھر رکھا ہوا کھانا کھایا جاتا ہے۔ کیا باسی روٹی کھانا بزرگوں اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سنت ہے؟ نیز کیا باسی روٹی طاقتور ہوتی ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
باسی سالن کھانےمیں حرج نہیں ، بشرطیکہ وہ خراب نہ ہوا ہو اور اس کے کھانے سے صحت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہ ہو۔ باسی روٹی کھانے کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سنت قرار دینے کے لیے کوئی معتبر دلیل نہیں ملی۔ البتہ بعض مواقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو باسی سالن کی دعوت دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبول فرمایا۔ تاہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں کھانا عموماً اتنی کم مقدار میں پکتا تھا کہ پیٹ بھرنے کے لیے بھی کافی نہ ہوتا تھا اور کھانا بچنے کی نوبت نہیں آتی تھی۔ لہٰذا باسی سالن کھانے کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا باقاعدہ معمول یا مستقل سنت قرار نہیں دیا جا سکتا ۔باسی روٹی کے زیادہ طاقتور ہونے کی بات طبی تحقیق کے بغیر یقینی طور پر نہیں کہی جاسکتی، لہٰذا اس بارے میں طبی ماہرین سے معلومات حاصل کرنی چاہییں۔
حوالہ جات
سورة البقرة: ١٩٥
ولا تلقوا بأيديكم إلى التهلكة ۔
شمائل ترمذی (رقم الحدیث:318)
عن أنس بن مالك قال: «كان النبي صلى الله عليه وسلم يدعى إلى خبز الشعير والإهالة السنخة فيجيب. ولقد كان له درع عند يهودي فما وجد ما يفكها حتى مات.
جمع الوسائل فی شرح الشمائل للملا علی قاریؒ :(608)
والإهالة وهو كل شيء من الأدهان مما يؤتدم، وقيل ما أذيب من الألية والشحم، وقيل الدسم الجامد.وقوله (السنخة) بفتح السين وكسر النون أي المتغيرة الريح من طول المكث.
سنن ابن ماجه (2/ 784)
عن عبادة بن الصامت، «أن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قضى أن لا ضرر ولا ضرار۔
الفتاوی الھندیۃ:5/339
واللحم إذا أنتن یحرم أکلہ.
عبداللہ المسعود
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
۱۵/جمادی الاولی /۱۴۴۸ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عبدالله المسعود بن رفيق الاسلام | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


