03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مسلمانوں کی موجودہ پستی کا واحد حل
79474جائز و ناجائزامور کا بیانکفار کے ساتھ معاملات کا بیان

سوال

مغربی ممالک کو دیکھتے ہیں تو وہ اخلاق اپناتے ہیں جیسا کہ فرض شناسی ،جھوٹ نہیں بولتے وغیرہ جو اسلام میں ہیں اور اسی وجہ سے کامیابی یعنی ترقی کی ہیں۔ حالانکہ اخلاقیات اسلام ہی ہے لیکن مسلمان پست سے پست ہوتا جارہا ہے؟ تو اس کا کیا حل ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

آپ نے صحیح فرمایا کہ مغرب کی ترقی کے پیچھے صرف  اورصرف مادی ایجادات نہیں، بلکہ اس میں  بنیادی کردار اخلاقیات کا بھی ہےجودراصل اسلام کی تعلیمات ہیں اورمسلمانوں کی موجودہ پستی اورتنزل کا بنیادی عامل اور سبب بھی اسلام ہی کے پیش کردہ اخلاقیات سےروگردانی اورپہلوتہی ہے،لہذااس کاحل مسلمانوں میں ہرسطح پراورزندگی کےہرشعبےمیں(بطورہتھیارجدید سےجدیدترتمام وسائل وذرائع کوحدودشرع کے مطابق بروئے کار لاتے ہوئے)اسلامی(نظریاتی،عملی و اخلاقی)تعلیمات کی تعلیم وترویج ہے،جس کے لیے مقامی طور پر مختلف ادارے اورتحریکات( مثلا تبلیغی جماعت) اور مختلف تعلیمی ادارے( مثلا جامعہ دار العلوم کراچی اورجامعۃ الرشیدکراچی وغیرہ)  کام کررہے ہیں،لہذا ان تحریکات اوراداروں سےوابستگی اور ان کے کام کو تقویت دینا اور اس کو پھیلانا اورآگے بڑھانا ہی اس مسئلہ کا حل ہے۔

حوالہ جات

قال اللہ تعالی:{ وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ } [آل عمران: 139]

غاية الأماني في الرد على النبهاني (1/ 194):

 قال مالك: "لن يصلح آخر هذه الأمة إلا ما أصلح أولها"

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۲رجب۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب