021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
گانے کے طرز پر نظمیں پڑھنا
56928جائز و ناجائزامور کا بیانکھیل،گانے اور تصویر کےاحکام

سوال

سوال یہ ہے کہ حمد نعت نظم گانے کے طرز پر پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟ جونعتیں گانے کے طرز پر پڑھی جاتی ہیں ان کے سننے کا کیا حکم ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف کرنا ،ان کے اوصاف حمیدہ کا بیان کرنا ،حسن وجمال بیان کرنا یاآپ سے محبت وعقیدت کا اظہار کرنا جا ئز بلکہ کار ثواب اور سرمایہ آخرت ہے ۔ لیکن اس میں غلو کرنا کہ اللہ تعالی کی صفات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ثابت کرنا یا دیگر شرکیہ کلمات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں استعمال کرنا،یہ حرام جہالت اور گمراہی ہے اسی طرح نعت ونظم کو گانوں کے طرز پر پڑھنا اور اس کے ساتھ ساز اور موسیقی کو شامل کرنا تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے سراسر انحراف ہے بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ایک طرح سے گستاخی ہے ۔لہذا نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساز ملا کر پڑھنا ، یا ساز ملائے بغیر گانے کے طرز پر پڑھنا جس سے گانے کی طرف دھیان جائے یاگانے کی لذت محسوس ہو شرعا جائز نہیں ،ایسی نعت نظم پڑھنے اور سننے سے اجتناب کرنا لازم ہے
حوالہ جات
سنن ابن ماجه (2/ 1333) عن أبي مالك الأشعري قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم ( ليشربن ناس من أمتي الخمر . يسمونها بغير اسمها . يعزف على رءوسهم بالمعازف والمغنيات يخسف الله بهم الأرض . ويجعل منهم القردة والخنازير ) مواهب الجليل - الرقمية (8/ 165) وأما الغناء بآلة فإن كانت ذات أوتار كالعود والطنبور فممنوع وكذلك المزمار والظاهر عند بعض العلماء أن ذلك يلحق بالمحرمات وإن كان محمد أطلق في سماع العود أنه مكروه وقد يريد بذلك التحريم ونص محمد بن عبد الحكم على أن سماع العود ترد به الشهادة قال: إلا أن يكون ذلك في عرس أو صنيع ليس معه شراب يسكر البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (7/ 88) في المعراج الملاهي نوعان محرم وهو الآلات المطربة من غير الغناء كالمزمار سواء كان من عود أو قصب كالشبابة أو غيره كالعود والطنبور لما روى أبو أمامة أنه - عليه الصلاة والسلام - قال «إن الله بعثني رحمة للعالمين وأمرني بمحق المعازف والمزامير» ولأنه مطرب مصد عن ذكر الله تعالى
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / فیصل احمد صاحب