021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اسلامی بینک کو کھاد بیچنے کا حکم
59044خرید و فروخت کے احکامبیع فاسد ، باطل ، موقوف اور مکروہ کا بیان

سوال

میں کھاد کا کاروبار کرتا ہوں اور مختلف قسم کے دوکاندار اور گاہک (زمیندار) مجھ سے کھاد خریدتے ہیں، ایک ادارہ(بینک) جو کہ اپنے آپ کو اسلامی بینکاری کے نام سے متعارف کرواتا ہے، یہ بینک مجھ سے کھاد خریدتا ہے اور پھر پرچی کی صورت میں کھاد قبضہ میں لے کر زمینداروں کو ادھار پر بیچتا ہے، کیا اس صورت میں میرا بینک کو کھاد بیچنا جائز ہے یا نہیں؟ وضاحت: سائل نے فون پر بتایا کہ یہ بینک مائیکرو فائنانس بینک لمیٹد کے نام سے معروف ہے، باقی پرچی کی صورت یہ ہوتی ہے کہ بینک خریداروں کی ڈیمانڈ کے حساب سےان کے نام پر پرچی بنواتا ہے، اس پرچی پر کھاد کی بوریوں کی تعداد بھی درج ہوتی ہے، اس طرح بینک کے لیے خریداروں کو کھاد پر قبضہ کرانا آسان ہوتا ہے، نیز بینک تمام بوریوں کی قیمت پہلے ادا کر چکا ہوتا ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ صورت میں آپ کا بینک کو کھاد فروخت کرنا جائز ہے، تاہم اگر بینک اس کھاد پر خود یا اپنے کسی نمائندہ کے ذریعہ باقاعدہ اس پر قبضہ نہیں کرتا تو ایسی صورت میں اس کے لیے قبضہ سے پہلے یہ کھاد آگے خریداروں کو فروخت کرنا جائز نہیں۔
حوالہ جات
المعجم الأوسط (2/154) عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال: نهى رسول الله عن سلف وبيع وعن شرطين في بيع وعن بيع ما لم يقبض۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نعمان خالد صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب