ان چیزوں کا بیان جن میں زکوة لازم ہوتی ہے اور جن میں نہیں ہوتی
سوال
ہم نے کرش پلانٹ پرجوچھ کروڑکاخرچہ کیاہے،اگرمیں اس کرش پلانٹ کومثلاچھ کروڑ پرفروخت کردوں تواس سات کروڑ پرزکوة ہوگی یانہیں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
نقدی پرسال گذرجائے اوراس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابریااس سے زائدہوتواس پرزکوة واجب ہے ،چاہےیہ نقدی کاروبارکے نتیجہ میں حاصل ہوئی ہویاکسی چیزکوفروخت کے نتیجہ میں حاصل ہوئی ہو،لہذاصورت مسؤلہ میں کرش پلانٹ کے نتیجہ میں جورقم حاصل ہوگی اگرقرض ہے تواسےمنہاکرکے اس پرسال گذرنے پرزکوة واجب ہوگی ۔
حوالہ جات
رد المحتار (ج 6 / ص 484):
"( وشرطه ) أي شرط افتراض أدائها ( حولان الحول ) وهو في ملكه ( وثمنية المال كالدراهم والدنانير ) لتعينهما للتجارة بأصل الخلقة فتلزم الزكاة كيفما أمسكهما ولو للنفقة."