021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
امام صاحب کوتراویح کے اختتام پرنقدی وغیرہ دینا
59079جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

سوال یہ ہے ہمارے مسجدکے امام صاحب ساراسال بلااجرت تین نماز پڑھاتےہیں اوررمضان میں وہ پانچ وقت نمازپڑھاتےہیں،اسی طرح وہ تراویح کی جماعت آخری مختصرسورتیں پڑھاکرکراتےہیں ،کیاانہیں عیدی کے نام پرنقدی ،کپڑے وغیرہ دیناجائزہے،واضح رہےکہ محلے والےچندہ کرکےانہیں نقدی ،کپڑے وغیرہ صرف رمضان میں دیتے ہیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

امام صاحب کوسال کے آخرمیں دئیے جانے والی نقدی اورتحائف میں دواحتمال ہیں،ایک یہ ہے کہ یہ پورے سال کاوظیفہ ہوجورمضان کے آخرمیں ایک ہی مرتبہ اداکیاجاتاہو،جیساکہ بعض علاقوں میں رواج ہے کہ امام صاحب کوسالانہ کچھ دیدیاجاتاہے۔دوسرااحتمال یہ ہے کہ امام صاحب کوتراویح پڑھانے کی وجہ سے یہ معاوضہ دیاجاتاہے،ان دوصورتوںمیں سے پہلی صورت میں امام صاحب کانقدی وغیرہ لیناجائزہے ،کیونکہ فقہاء نے ضرورت کی وجہ سے امامت پراجرت لینے کوجائزقراردیاہے۔
حوالہ جات
رد المحتار (ج 24 / ص 291): "ويفتى اليوم بصحتها لتعليم القرآن والفقه والإمامة والأذان ."
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب