021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
دیوارپرقرآنی آیت لکھنا
62103قرآن کریم کی تفسیر اور قرآن سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

میں نے نیاہوٹل بنایاہے اوراس کوکلربھی کیاہےاورقرآن کی آیت لکھنےکے لیے سامنےدیوارپرایک جگہ سنگ مرمراور مہنگا کلرکروایا تاکہ قرآن کی آیت خوبصورت لگے،لیکن رنگ والا کہتاہے قرآن کی آیت لکھنا صحیح نہیں۔ کیا اس کی بات صحیح ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سنگ مرمرکےپتھریاپینافلکس وغیرہ پرلکھ کرایسی جگہ آویزاں کرناجائزہےجہاں اس کی تعظیم کاخیال رکھاجاتاہو،لیکن دیواراوردروازےپرلکھنامکروہ ہے،اس سےاجتناب کرناچاہیےہے۔
حوالہ جات
قال العلامۃابن الھمام رحمہ اللہ :تكره كتابة القرآن وأسماء الله تعالى على الدراهم والمحاريب والجدران وما يفرش ، وتكره القراءة في المخرج والمغتسل والحمام . (فتح القدير :1/ 310) قال العلامۃابن نجیم رحمہ اللہ:وفي النهاية: وليس بمستحسن كتابة القرآن على المحاريب والجدران؛ لما يخاف من سقوط الكتابة، وأن توطأ. (البحر الرائق :2/ 40)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / شہبازعلی صاحب