021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
NAFA اسلامک ایسیٹ ایلوکیشن فنڈاور NAFA اسلامک اسٹاک فنڈ
60525/56سود اور جوے کے مسائلمختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان

سوال

السلام علیکم! 1۔نیشنل بینک کے ماتحت NAFA اسلامک ایسیٹ ایلوکیشن فنڈ میں سرمایہ کاری کرنا شرعاً کیسا ہے؟ 2۔نیشنل بینک کے ماتحت "اسلامک اسٹاک فنڈ" میں سرمایہ کاری کرنا شرعی طور پر کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

(2،1)NAFAنیشنل بینک آف پاکستان کی اسلامک ونڈو ہے،یہ شعبہ باقاعدہ مستند علمائے کرام کی زیر نگرانی کام کرتا ہے،یہ اسی طریقہ کار کے مطابق کام کرتا ہے جو مستند علمائے کرام کا وضع کردہ ہے،لہٰذا"NAFA اسلامک ایسیٹ ایلوکیشن فنڈ" اور"اسلامک اسٹاک فنڈ" میں سرمایہ کاری کرنے میں کوئی حرج نہیں۔البتہ وقتاً فوقتاً علمائے کرام سے اس حوالے سے پوچھتے رہا کریں تاکہ اگر مذکورہ بینک طے شدہ شرعی طریقہ کار کی خلاف ورزی کرے تو آپ کو فوراً آگاہی حاصل ہوسکے۔
حوالہ جات
.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب