021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
وقف قبرستان میں راستہ بنانا
60981وقف کے مسائلقبرستان کے مسائل

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ دوچچا زاد بھائیوں نے قبرستان کے لیے اپنی مشترکہ زمین وقف کردی ،اب ایک فریق وقف شدہ زمین کا کچھ حصہ راستے لیے دیناچاہتاہے، جبکہ دوسرا فریق اس بات پر راضی نہیں ہے،سوال اب یہ ہے کہ قبرستان کے لیے وقف کی گئی زمین کا کچھ حصہ راستے کے لیے دینا شرعاًدرست ہے یانہیں؟یاد رہے کہ راستے سے مراد عوامی راستہ ہے ،حالانکہ متبادل عوامی راستہ موجود بھی ہے ،یہ بھی واضح ہوکہ اس موقوفہ زمین میں مردوں کی تدفین بھی عمل میں آچکی ہے ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

وقف کرنے کے بعد قبرستان میں راستہ بناناصحیح نہیں،خصوصاً جبکہ متبادل راستہ بھی موجودہو،البتہ مردے لیجانے کے لیے راستہ نہ ہوتو مردے کو قبرتک پہنچانے کےلیے راستہ بنانے میں کوئی حرج نہیں،لیکن یہ عام راستہ نہیں ہوگا۔
حوالہ جات
وفی فتاوى قاضيخان (1/ 95) ولو وجد طريقاً في المقبرة وهو يظن أنه طريق أحدثوا لا يمشي في ذلك وإن لم يقع ذلك في ضميره لا بأس بأن يمشي فيه. وفی حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح(ص:620) وفی السراج :فان لم یکن لہ طریق الاعلی القبر،جاز لہ المشی علیہ للضرورۃ .
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب