03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حج کب فرض ہوتاہے؟
61229حج کے احکام ومسائلکن لوگوں پر حج فرض ہے؟

سوال

درج ذیل تفصیل کی روشنی میں مجھے بتائیں کہ مجھ پرحج فرض ہے یانہیں؟ میری ماہانہ آمدنی 80000روپے ہے،رہائش کے لئے ایک فلیٹ بک کروایاہے،ماہانہ قسط 20000/روپے اداکرتاہوں،پانچ سے آٹھ ہزاروالدین پرخرچ کرتاہوں باقی اپنے گھرمیں خرچ ہوتے ہیں ،اخراجا ت میں گھرکاکرایہ،بجلی وغیرہ کےبلزشامل ہیں ،کل چھ افرادہیں۔ (2) ایک عددچائناکی موٹرسائیکل ملکیت میں ہے اورزیراستعمال ہے۔ (3) ایک سودس گزکاپلاٹ بھی ہے ،جس کے بارے میں نیت یہ ہے کہ اس کوپیچ کرفلیٹ کی بقیہ اقساط اداکروں گا،اس کی مالیت 250000روپے ہے،یہ پلاٹ شہرسے کافی دورہے،لیکن باوجود فروخت کی کوشش کے فروخت نہیں ہورہا۔ (4) بچوں کے لئے تکافل کمپنی سے ایک پالیسی لی ہےجس میں سالانہ 60000روپے جمع کروانے ہوتے ہیں اورابھی تک 180000 روپے جمع ہوئے ہیں۔سات سال تک اداکرنے ہیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگرکسی شخص کے پاس حج کی درخواستیں جمع ہونے کے دنوں میں حج سے واپسی تک اپنے اہل وعیال کامتوسط خرچ اوراپناقرض منفی کرنے کے بعدمکہ مکرمہ تک آنے جانے کامتوسط خرچہ کی مالیت کاسامان موجودہوتوایسے شخص پرحج فرض ہوجاتاہے،لہذاآپ کے پاس موجودکل سامان کی مالیت اگراتنی ہے کہ اس سے حج کے ایام میں اپنے گھروالوں کے نان ونفقہ اورقرض وغیرہ کیے اخراجات نفی کرنےکے بعداتنامال بچ جاتاہے کہ اس سے آپ حج کے پاسپورٹ ،ویزہ اوروہاں حج کے دنوں کے قیام وطعام کاخرچہ اٹھاسکتے ہیں توآپ پرحج فرض ہے ،ورنہ نہیں۔
حوالہ جات
الهداية (ج 1 / ص 132): ” الحج واجب على الأحرار البالغين العقلاء الأصحاء إذا قدروا على الزاد والراحلة فاضلا عن المسكن وما لا بد منه وعن نفقة عياله إلى حين عوده. “
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب