021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عورت اور مرد کے طریقہ نماز میں فرق
56691نماز کا بیاننماز کی سنتیں،آداب اورپڑھنے کا طریقہ

سوال

بندہ کا سوال یہ ہے کہ عورتوں اور مروں کے طریقہ نماز میں فرق ہے جیسے کہ ہاتھ باندھنا ،رکوع اور سجدہ وغیرہ یہ کہاں سے ثابت ہے اس کا حوالہ مرحمت فرمائیں

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

متعد د احادیث کی روشنی میں مرد اور عورت کی نمازوں کے مسنوں طریقہ کا ر میں فرق ثابت ہے یہ فرق ستر اور پردہ کی بناء پر ہے ، لہذا عورت نماز کے لئے تکبیرہ تحریم کہتے وقت دنوں ہاتھ کندھے تک اٹھائے گی ،رکوع میں بازؤوں کوپہلو ؤں سے ملائے گی ،گھٹنوں پر ہاتھوں کی انگلیوں کو رکھے پیروں کو آپس میں ملاکر رکھے گی ،اور سجدے میں دونوں پاؤں کو دائیں طرف نکال کر،پیٹ دونوں رانوں کے ساتھ ملاکر دونوں بازؤوں کو پہلوؤں سےملاکر ہاتھ زمین پر رکھے ، رکوع وسجدہ سمٹ کر کرے گی ،اور قعدہ میں تورک یعنی دونوں پاؤوں کو دائیں جانب نکالکر زمین پر بیٹھےگی ،نیز نماز میں عورت آہستہ آواز سے قراٴت کرےگی۔
حوالہ جات
المعجم الكبير الطبراني (16/ 16) فقال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم يا وائل بن حجر إذا صليت فاجعل يديك حذاء أذنيك والمرأة تجعل يديها حذاء ثدييها المصنف-ابن أبي شيبة (14/ 2) حدثنا أبو بكرقال حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال إذا سجدت المرأة فلتحتفر ولتضم فخذيها . ۔﴿اعلاءالسنن:3/28﴾ عن نافع عن ابن عمر رضی اللہ عنہ انہ سئل کیف کان النساء یصلین علی عھد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال ؛یتربعن ثم امرن ان یحتفزن ۔﴿مراسیل ابی داؤد،۸ طبع ایچ ایم سعد پاکستان﴾ عن یزید ابن ابی حبیب ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مرعلی امراتین تصلیان فقال ،اذا سجدتما فضما بعض اللحم الی الارض،فان المراة لیست فی ذلک کالرجل سهل بن سعد قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم " من نابه شيء في صلاته فليسبح فإنما التصفيق للنساء " وفي رواية : قال : " التسبيح للرجال والتصفيق للنساء "( متفق عليه ) مشكاة المصابيح للتبريزي (1/ 216)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / فیصل احمد صاحب