سوال:دوران سفر دو رکعات فرض کے علاوہ سنت بھی پڑھنی چاہیے یا صرف فرض پڑھ لینا کافی ہے؟
اکثر لوگ صرف دو رکعات پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں،جبکہ بعض سنت پڑھنے کا بھی کہتے ہیں،شریعت اس بارے میں کیا کہتی ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
سفر کے دوران اگر جلدی ہوتو فجر کے علاوہ دیگر سنتوں کو چھوڑنے کی اجازت ہے۔
حوالہ جات
"الدر المختار "(2/ 131):
"(ويأتي) المسافر (بالسنن) إن كان (في حال أمن وقرار وإلا) بأن كان في خوف وفرار (لا) يأتي بها هو المختار لأنه ترك لعذر تجنيس، قيل إلا سنة الفجر".