سوال:ہم نے سنا ہے کہ جب کسی ایک پرہیزگار تقوی دار شخص کا انتقال ہوجائے اور قبر میں دفن کیا جائے اور امتحان میں بھی پاس ہوجائے تو اس کے سامنے ایک خوبصورت شکل والی لڑکی آجائے گی اور اس کا گلی میں ایک موتیوں کا ہار ہوگا اور مردہ کی نظر اچانک اس پر پڑجائے گی اور ہاتھ لگانے سے سب موتی گرجائیں گے،پھر وہ دونوں اس ہار کو پرونا شروع کردیں گے اور ہار مکمل ہونے تک اس اثناء میں قیامت قائم ہوجائے گی۔
مندرجہ بالا بات کی کوئی دلیل ہے یا نہیں؟اگر ہے تو پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر مرد کی نسبت کسی پاکدامن،پرہیزگار اور تقوی دار عورت کا انتقال ہوجائے اور امتحان میں بھی پاس ہوجائے تو اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ہماری معلومات کے مطابق اس بات کی کوئی شرعی حقیقت نہیں ہے۔