سوال:اگر کفریہ کلمات زبان سے نکل گئے تو دوبارہ کلمہ پڑھنے کے لیے غسل وغیرہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
غسل کرنا ضروری نہیں،بلکہ وضوء کرکے دو رکعات صلاة التوبہ پڑھ کر صدقِ دل سے ندامت اور شرمندگی کے ساتھ اپنے اس فعل پر اللہ سے معافی مانگے اور آئندہ کے لیے اس طرح کے کلمات زبان پر نہ لانے کا پختہ عزم کرے۔