021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
خاندان والوں کو طلاق دینے سے بیوی کو طلاق ہوجاتی ہے
62080طلاق کے احکامصریح طلاق کابیان

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے غصہ میں آکر اپنی بیوی کا نام لیے بغیر کہا کہ میں آپ کے پورےخاندان والوں کو طلاق دیتا ہوں۔اب پوچھنا یہ ہے کہ بیوی کا نام لیے بغیر اس کو طلاق ہوگئی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ صورت میں چونکہ خاندان والوں میں اس کی بیوی بھی شامل ہے،لہذا اس کی بیوی کو طلاق ہوگئی ہے،بیوی کا نام صراحتا لینا ضروری نہیں ہے۔
حوالہ جات
قال العلامۃ ابن نجیم رحمہ اللہ تعالی:" وليس منه نساء العالم أو الدنيا طوالق، فلا تطلق امرأته، بخلاف نساء هذه البلدة ،أو هذه القرية طوالق، وفيها امرأته، طلقت." (البحر الرائق:3/272،دار الكتاب الإسلامي) وفی الفتاوی الہندیۃ:"ولو قال نساء هذه البلدة،أو هذه القرية طوالق ،وفيها امرأته ،طلقت،كذا في فتاوى قاضي خان." (8/143)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / فیصل احمد صاحب