کیا مہرِِ معجل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نکاح واقع ہوتاہے یا نہیں؟ جبکہ ولی اوروالدین نکاح میں نہ شریک ہوں اورنہ ان کی اجازت ہو؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مہرمعجل کی ادائیگی اورعدم ادائیگی سے نکاح پرکوئی اثر نہیں پڑتا،البتہ مذکورہ نکاح چونکہ ولی کی اجازت کے بغیر غیر کفوء میں ہواہے،جیسے سابقہ جواب میں گزرا، اس لیے وہ منعقد نہیں ہوا،لہذا مہر کی بات یہاں بےفائدہ ہے۔
حوالہ جات
فتاوى قاضيخان (1/ 214)
العجز عن الأنفاق لا يوجب حق الفراق وقال الشافعي رَحِمَهُ اللهُ تَعَالَى لها أن تطلب من القاضي أن يفرق بينهما ويكون ذلك فسخاً وعلى هذا الخلاف إذا عجز عن إيفاء المهر المعجل.