کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارے میں کہ اگر ایسی مٹی سے برتن بنایا جائے جو ناپاک ہو،تو اس برتن کو استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر اس برتن کو آگ میں پکایا جاتا ہو تو اس پکانے کے عمل سے وہ پاک ہوجائے گا۔
حوالہ جات
فی الفتاوی الہندیۃ:" ما يطهر به النجس عشرة:… (ومنها) الإحراق… الطين النجس إذا جعل منه الكوز أو القدر، فطبخ يكون طاهرا. هكذا في المحيط." (1/44،دار الفکر،بیروت)