کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر نجاست پانی میں گرجائے تو کیا اس پانی کو جانوروں کو پلاسکتے ہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر نجاست کی وجہ سے پانی کا مزہ،رنگ یا بو تبدیل نہیں ہوئی تو یہ پانی جانوروں کو پلایا جاسکتا ہے۔
حوالہ جات
قال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ تعالی:" الماء إذا وقعت فيه نجاسة، فإن تغير وصفه لم يجز الانتفاع به بحال،وإلا جاز كبلّ الطين وسقي الدواب .بحر عن الخلاصة." (الدر المختار مع حاشیۃ ابن عابدین:1/391،دار المعرفۃ)