فرض نماز اگر چھوٹ جائے یا سنت و نفل وغیرہ نماز کی ادائیگی میں تجوید کے ساتھ پڑھنا لازمی ہے ؟؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
نماز میں اتنی تجوید فرض ہے جس سے حروف کی ادائیگی صحیح ہو اور معنی میں تبدیلی نہ آئے، چاہے سری نماز ہو یا جہری، فرض ہو یا سنت ونفل۔
حوالہ جات
وَرَتِّلِ الْقُرْآَنَ تَرْتِيلًا [المزمل/4]
نهاية الزين شرح قرة العين - (ج 1 / ص 243)
"فإن كان اللحن لا يغير المعنى: كضم هاء لله، وكسر باء نعبد أو فتحها، وضم صاد الصراط لا يضر في صحة الصلاة"