021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سامانِ تجارت کے سٹاک پر زکوۃ کاحکم
63079/57زکوة کابیانسامان تجارت پر زکوۃ واجب ہونے کا بیان

سوال

میرے پاس کمپیوٹر سی ڈیز کا سٹاک محفوظ ہوتا ہے، کیا اس پر زکوۃ فرض ہوگی ؟ اگر ہاں تو خریدنے والی قیمت لگے گی، یا جس پر میں بیچتا ہوں اس قیمت کا حساب ہوگا ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہ سی ڈیز چونکہ مالِ تجارت ہے اس لئے ان کا زکوۃ دینا فرض ہوگا۔ اس میں زکوۃ کی ادائیگی کے لئے قیمتِ فروخت(بازاری قیمت) لگائی جائے گی،اور کل مالیت کا 2.5 فیصد زکوۃ ادا کی جائے گی۔
حوالہ جات
البحر الرائق شرح كنز الدقائق - (ج 5 / ص 476) وجوب الزكاة في أموال التجارة يتعلق بمعنى المال ، وهو المالية والقيمة البحر الرائق شرح كنز الدقائق - (ج 6 / ص 17) مال الزكاة نوعان ظاهر ، وهو المواشي ، والمال الذي يمر به التاجر على العاشر ، وباطن وهو الذهب والفضة وأموال التجارة.. حاشية رد المحتار - (ج 2 / ص 311) قوله: (وهو الاصح) أي كون المعتبر في السوائم يوم الاداء إجماعا هو الاصح فإنه ذكر في البدائع أنه قيل: إن المعتبر عنده فيها يوم الوجوب، وقيل يوم الاداء اه. وفي المحيط: يعتبر يوم الاداء بالاجماع وهو الاصح حاشية رد المحتار - (ج 2 / ص 311) قوله: (ويقوم في البلد الذي المال فيه) فلو بعث عبدا للتجارة في بلد آخر يقوم في البلد الذي فيه العبد. بحر
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب