63080/57 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
اگر کوئی حرام جانور زخمی ہو اور اسے بہت تکلیف ہو جیسے کسی جانور کو گاڑی ٹکر مار دے ،تو کیا اسے قتل کرنا جائز ہے؟
o
اگر جانور اتنا زخمی ہو گیا ہو کہ اس کے ٹھیک ہو نے کی امید نہ ہو ، اورسخت تکلیف میں مبتلا ہو تو اس کو کسی تیز دھار آلہ سے ذبح کر دینا جائز ہے۔
حوالہ جات
الفتاوى الهندية - (ج 44 / ص 82)
وكذا الحمار إذا مرض ولا ينتفع به فلا بأس بأن يذبح فيستراح منه كذا في الفتاوى العتابية
..
n
مجیب | متخصص | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |