021-36880325,0321-2560445

5

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
غیر معیاری چیز پر معیاری کمپنی کا لیبل لگا کر بیچنا
62580/57خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

سوال: اگر کوئی چیز ناقص کمپنی کا ہو لیکن لیبل معیا ری کمپنی کا لگا دیا گیا ہو، اور یہ بات صرف دوکاندار کو معلوم ہے گاہک کو خبر نہیں، تو کیادوکاندار اس چیز کی تعریف کرکے معیاری کمپنی کی قیمت پر بیچ سکتا ہے، کیونکہ لیبل دوکاندار نے نہیں لگایا؟؟

o

ناقص کمپنی کی چیز کی خلافِ واقعہ جھوٹی تعریف اور خوبیاں بیان کر کے اچھے داموں فروخت کرنا دھوکہ اور واضح غلط بیانی ہے جو ناجائز اور گناہ ہے۔ ایسی صورت میں ضروری ہے کہ دوکاندار ، گاہک کو صورتحال بتا دے تاکہ دوکاندار کی طرف دھوکہ دہی نہ ہو۔ اگر ایسا دھوکہ والا سودا کیا گیااور قیمت میں واضح فرق کیا گیا، تو خریدار کو چیز واپس کرنے کا حق ہو گا۔

حوالہ جات

إتحاف الخيرة المهرة - (ج 3 / ص 293) عن عبد الرحمن بن أبي ليلى ، قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : من غش فليس منا. السنن الكبرى للبيهقي وفي ذيله الجوهر النقي - (ج 5 / ص 320) عن أبى هريرة : أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- مر على صبرة من طعام فأدخل يده فيها فنالت أصابعه بللا فقال :« ما هذا يا صاحب الطعام ». قال : أصابته السماء يا رسول الله قال :« أفلا جعلته فوق الطعام حتى يراه الناس من غش فليس منى ». رواه مسلم فى الصحيح عن قتيبة ويحيى بن أيوب. حاشية رد المحتار - (ج 5 / ص 268) ثم اعلم أن ما قدمناه عن المنح عن تحفة الفقهاء من أن المغبون إذا غر له الرد استدلالا بمسألة المرابحة يفيد أن خيار التغرير في حكم خيار الخيانة والمرابحة الأشباه والنظائر - حنفي - (ج 1 / ص 242) "ومنها : إذا غر البائع المشتري وقال له : قيمة متاعي كذا فاشتره ،فاشتراه بناء على قوله ثم ظهر فيه غبن فاحش فإنه يرده وبه يفتى"
..

n

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔