021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جنازے کے ساتھ بآواز کلمہ پڑھنے کا حکم
62563/57جنازے کےمسائلجنازے کے متفرق مسائل

سوال

سوال: جنازہ کو قبرستان لے جاتے ہوئے کلمہ شہادت کا بلند آواز سے پڑھنا یا نعرہ لگانا جائز ہے یا نہیں؟؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جنازے کے ساتھ کلمہِ شہادت کا نعرہ لگانا یا بلند آواز سے کلمہِ شہادت کا ورد کرنا مکروہ ہے،اگر اس کو مستحب یا سنت سمجھ کر کرےتو یہ بدعت ہوگی جس سے بچنا لازم ہے۔البتہ دل میں یا آہستہ آواز سے میت کے ایصالِ ثواب کے لئے تلاوتِ کلامِ پاک یا اللہ تبارک وتعالیٰ کا ذکر کر لیا جائے تو باعثِ ثواب ہے ۔
حوالہ جات
فتاوى قاضيخان - (1 / 93) "ويكره رفع الصوت بالذكر فإن أراد أن يذكر الله يذكره في نفسه وعن أبراهيم رحمه الله تعالى كانوا يكرهون أن يقول الرجل وهو يمشي معها استغفروا له غفر الله لكم"  
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب