70584 | نماز کا بیان | قراءت کے واجب ہونے اور قراء ت میں غلطی کرنے کا بیان |
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی شخص نے نماز میں سورۃ القصص کی تلاوت کرتے ہوئے﴿إلٰھًا آخَرَ﴾ (آیت: 88) پر وقف کیا۔ پھر سورۃ المؤمنون کے ﴿إلٰھًا آخَرَ﴾ (آیت: 117) سے آگے تلاوت شروع کر دی۔ اس نماز کا کیا حکم ہوگا؟ شریعت کی روشنی میں جواب مطلوب ہے۔ جَزَاکم اللہ خیرًا.
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صورتِ مذکورہ میں چونکہ اس نے پہلی آیت پر وقف کیا ہے اور اس کے بعددوسری جگہ والی آیت شروع کی ہے، لہٰذا نماز درست ہوگی۔
حوالہ جات
قال العلامۃ فخر الدین الأوزجندی رحمہ اللہ تعالٰی: وإن ذکر آیۃ مکان آیۃ، إن وقف علی الأولٰی وقفًاتامًّا،وابتدأ بالثانیۃ لا تفسد صلاتہ کما لو قرأ: ﴿والتین والزیتون﴾، ووقف، ثمّ ابتدأ:﴿ لقد خلقنا الإنسان فی کبد﴾ لا تفسد صلاتہ.
(فتاوٰی قاضیخان: 1/139)
وقال جماعۃ من العلماء رحمھم اللہ تعالٰی: (ومنها ذكر آية مكان آية) لو ذكر آية مكان آية، إن وقف وقفا تامًّا، ثم ابتدأ بآية أخرٰى، أو ببعض آية لا تفسد، كما لو قرأ: ﴿والعصر - إن الإنسان﴾، ثم قال: ﴿إن الأبرار لفي نعيم﴾، أو قرأ: ﴿والتين﴾إلى قوله: ﴿وهذا البلد الأمين﴾، ووقف، ثم قرأ: ﴿لقد خلقنا الإنسان في كبد﴾، أو قرأ: ﴿إن الذين آمنوا وعملوا الصالحات﴾، ووقف، ثم قال: ﴿أولئك هم شر البرية﴾ لا تفسد.
)الفتاوٰی الھندیۃ: 1/80)
وقال العلامۃ ابن عابدین الشامی رحمہ اللہ تعالٰی: قوله: (كما لو بدل إلخ): هٰذا على أربعة أوجه: لأن الكلمةالتي أتى بها، إما أن تغيّر المعنى أو لا، وعلى كل فإما أن تكون في القرآن أو لا، فإن غيرت أفسدت …….. ، وقيد الفساد في الفتح وغيره بما إذا لم يقف وقفًا تامًا، أمّا لو وقف، ثم قال : ﴿لفي جنات﴾ ]فی قولہ: ﴿ إن الفجار لفي جنات﴾ [ فلا تفسد.
(رد المحتار: 1/634،633)
محمد عبداللہ
27 ربیع الاول 1442ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد عبد اللہ بن عبد الرشید | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |