021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
خواتین کنگھی کرنے کے بعد بال کہاں پھینکیں
67726جائز و ناجائزامور کا بیانناخن ،مونچھیں اور ،سر کے بال کاٹنے وغیرہ کا بیان

سوال

خواتین کے کنگھا کرنے کے بعد جو بال جھڑتے ہیں ان کو کہاں پھینکنا چاہیے؟    کیا انہیں کوڑاکرکٹ میں پھینک سکتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

     انسان کےعضو  (بال اور ناخن وغیرہ) کی بے حرمتی ممنوع ہے۔  بہتر یہ ہے کہ بالوں کو زمین میں دفنا دینا چاہیےیا پھر کسی تھیلی وغیرہ میں ڈال کر ایسی جگہ ڈال دیں جہاں کسی نامحرم کی نظر نہ پڑے کیونکہ اجنبی مرد کے لیے کسی عورت کے ٹوٹے ہوئے بالوں کو بھی دیکھنا جائز نہیں۔

حوالہ جات
1) فإذا قلم أطفاره أو جز شعره ينبغي أن يدفن ذلك الظفر والشعر المجزوز فإن رمى به فلا بأس وإن ألقاه في الكنيف أو في المغتسل يكره ذلك لأن ذلك يورث داء كذا في فتاوى قاضي خان.يدفن أربعة الظفر والشعر وخرقة الحيض والدم كذا في الفتاوى العتابية. (الفتاوی الھندیۃ:3/358) 2) كل عضو لا يجوز النظر إليه قبل الانفصال لا يجوز بعده كشعر عانته وشعر رأسها. (الدر المختار:1/408) 3) الانتفاع بأجزاء الآدمي لم يجز قيل للنجاسة وقيل للكرامة هو الصحيح كذا في جواهر الأخلاطي. (الفتاوی الھندیۃ:5/354) 4) "ولا يجوز بيع شعور الإنسان ولا الانتفاع بها" لأن الآدمي مكرم لا مبتذل فلا يجوز أن يكون شيء من أجزائه مهانا ومبتذلا. (الھدایۃ:3/46)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / فیصل احمد صاحب