021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
چاشت کی نماز کا ثبوت
70910حدیث سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

چاشت کی نماز کےبارے میں اگر کوئی صحیح حدیث ہو تو اس کو قلم بند فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

چاشت کی نماز کا ذکر بھی صحیح روایات میں موجود ہے، چنانچہ صحیح ابنِ خزیمہ میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں چاشت کی نماز ادا کرنے والوں کی تعریف  درج ذیل الفاظ میں بیان فرمائی گئی ہے:

صحيح ابن خزيمة (1/ 605، رقم الحديث: 1224  ) المكتب الإسلامي، بيروت: ثنا محمد بن يحيى، نا إسماعيل بن عبد الله بن زرارة الرقي ببغداد، ثنا خالد بن عبد الله، وحدثني محمد بن عمرو، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لا يحافظ على صلاة الضحى إلا أواب". قال: "وهي صلاة الأوابين"

ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سےمروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  ضُحی یعنی چاشت کی نماز پر اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنے والا شخص ہی دوام  اختیار کرتا ہے اور یہ دراصل اوابین  یعنی اللہ کی طرف رجوع کرنے والوں کی نماز ہے۔

اسی طرح مسلم شریف کی حدیث میں چاشت کے وقت کے بارے میں "حین ترمَضُ الفصالُ "کے الفاظ آئےہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ چاشت کا وقت  اس وقت شروع ہوتا ہے، جب اونٹنیوں کے بچے دھوپ کی شدت کی وجہ سے  ادھر ادھر بھاگنے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سی روایات (جن میں چاشت کی نماز کا ذکر اور اس کی فضیلت بیان کی گئی ہے) سے چاشت کی نماز کا ثبوت ملتا ہے۔

حوالہ جات

صحيح مسلم للنيشابوري (2/ 171) دار الجيل بيروت:

وحدثنا زهير بن حرب وابن نمير قالا حدثنا إسماعيل - وهو ابن علية - عن أيوب عن القاسم الشيبانى أن زيد بن أرقم رأى قوما يصلون من الضحى فقال أما لقد علموا أن الصلاة فى غير هذه الساعة أفضل. إن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال « صلاة الأوابين حين ترمض الفصال ».

معرفة السنن والآثار (4/ 96،رقم الحدیث: 5587) دار الوعي، بیروت:

 أخبرنا أبو الحسن بن عبدان قال: أخبرنا أحمد بن عبيد قال: حدثنا إسماعيل القاضي قال: حدثنا سليمان بن حرب قال: حدثنا حماد بن زيد، عن أيوب، عن القاسم الشيباني، أن زيد بن أرقم قال: " خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم على أهل قباء، وهم يصلون الضحى فقال: «إن صلاة الأوابين إذا رمضت الفصال»

محمد نعمان خالد

دارالافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

10/جمادی الاولی 1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نعمان خالد

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب