021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ناقص درود شریف پڑھنے کا حکم
70889ذکر،دعاء اور تعویذات کے مسائلرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام بھیجنے کے مسائل ) درود سلام کے (

سوال

دیکھنے میں آیا ہے کہ عوام ہوں یا خواص ، بیان کے دوران یا بات کے دوران حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام آنے پر صلی اللہ علیہ وسلم کی بجائے " صلا سلم " پڑھ جاتے ہیں ۔ کیا اس طرح  پڑھنے سے گناہ گار تو نہیں ہوتے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

دوران تقریر یا عام گفتگو میں جب کبھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر آئے  تو نہایت ادب و احترام کے ساتھ مکمل درود شریف " صلی اللہ علیہ وسلم " یا  " صلی اللہ  تعالی علیہ وعلی آلہ وسلم " پڑھنا چاہیے ۔ جلدی میں درود شریف مکمل نہ پڑھنا یا الفاظ میں کمی کرنا بے ادبی کے زمرے میں آتا ہے۔یہ حکم صرف تقریر یا عام گفتگو کا نہیں ہے بلکہ دوران تحریر بھی جب کبھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر آئے تو مکمل نام ذکر کرنا چاہیے ۔ 

حوالہ جات
مقدمة ابن الصلاح = معرفة أنواع علوم الحديث - ت فحل (ص: 298)
التاسع: ينبغي له أن يحافظ على كتبه  الصلاة والتسليم على رسول الله
- صلى الله تعالى عليه وآله وسلم - عند ذكره (8)، ولا يسأم من تكرير ذلك عند تكرره، فإن ذلك من أكبر الفوائد التي يتعجلها طلبة الحديث وكتبته، ومن أغفل ذلك حرم حظا عظيما
مقدمة ابن الصلاح = معرفة أنواع علوم الحديث - ت فحل (ص: 299)
والثاني: أن يكتبها منقوصة معنى بأن لا يكتب ((وسلم))، وإن وجد ذلك في خط بعض المتقدمين (8). سمعت أبا القاسم منصور بن عبد المنعم (9)، وأم المؤيد بنت أبي القاسم بقراءتي عليهما قالا: سمعنا أبا البركات عبد الله بن محمد الفراوي (1) لفظا، قال: سمعت المقرئ ظريف بن محمد (2)، يقول: سمعت عبد الله بن محمد بن إسحاق الحافظ، قال: سمعت أبي يقول: سمعت حمزة الكناني (3)، يقول: كنت أكتب الحديث وكنت أكتب عند ذكر النبي ((صلى الله عليه))، ولا أكتب ((وسلم))، فرأيت النبي - صلى الله عليه وآله وسلم - في المنام فقال لي: ما لك لا تتم الصلاة علي؟ قال: فما كتبت بعد ذلك ((صلى الله عليه)) إلا كتبت ((وسلم)) (4).
قلت (5): ويكره أيضا الاقتصار على قوله: ((عليه السلام))، والله أعلم بالصواب.

عبدالدیان اعوان

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

16.05.2020

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالدیان اعوان بن عبد الرزاق

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب