71275 | سنت کا بیان (بدعات اور رسومات کا بیان) | متفرّق مسائل |
سوال
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ختنے کی شرعی حثیت کیا ہے ؟ اور اس کا وقت کیا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ختنہ کرنا سنت ہے اور اس کا مستحب وقت سات سال سے لے کر بارہ سال تک ہے ۔اگر سات سال سے پہلے کرے تو بھی صحیح ہے۔
حوالہ جات
روی الإمام البخاری رحمہ اللہ عن أبی ھریرۃ رضی اللہ عنہ ،سمعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم یقول : الفطرۃ خمس : الختان ،والاستحداد ،وقص الشارب ،وتقلیم الأظافر ،ونتف الآباط.
(صحیح البخاری ،رقم الحدیث: 5891)
قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ :والأصل أن الختان سنۃ کما جاء فی الخبر ، وھو من شعائر الإسلام،وخصائصہ.وقال تحتہ العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ :قولہ (وقیل سبع) : لأنہ یؤمر بالصلاۃ إذا بلغھا ،فیؤمر بالختان ؛حتی یکون أبلغ فی التنظیف ،قالہ فی الکافی ،زاد فی خزانۃ الأکمل ،وإن کان أصغر منہ فحسن .(ردالمحتار علی الدر المختار:6/751)
قال العلامۃ نظام الدین رحمہ اللہ: اختلفوا فی الختان ،قیل : سنۃ ،وھو الصحیح ،کذا فی الغرائب.ابتداء الوقت المستحب للختان من سبع سنین إلی اثنتی عشر سنۃ ھو المختار ،کذا فی السراجیۃ،وقال بعضھم : یجوز بعد سبعۃأیام من وقت الولادۃ ،کذا فی جواھر الفتاوی.
(الفتاوی الھندیۃ:5/436)
سردارحسین
دارالافتاء،جامعۃ الرشید،کراچی
13/جمادی الثانیۃ/1442ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سردارحسین بن فاتح رحمان | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |