71569 | جنازے کےمسائل | نماز جنازہ |
سوال
نماز جنازہ کے لیے جوتے اتار کر پڑھنا ضروری ہے یا نہیں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر جوتےپر کوئی نجاست نہ لگی ہو تو جوتے پہن کر نماز جنازہ پڑھنا بھی درست ہے ۔ جوتے کے نچلے حصے پر کوئی نجاست لگی ہو اور اوپروالا حصہ صاف ہو تو جوتے کے اوپر پاؤں رکھ کر نماز جنازہ پڑھی جا سکتی ہے ۔
حوالہ جات
البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (1/ 282)
ولو افترش نعليه وقام عليهما جازت الصلاة بمنزلة ما لو بسط الثوب الطاهر على الأرض النجسة وصلى عليه جاز، وفي المبسوط من كتاب التحري يجوز لبس الثوب النجس لغير الصلاة ولا يلزمه الاجتناب وذكر في البغية تلخيص القنية خلافا فيه.
عبدالدیان اعوان
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
22 جمادی الثانی 1442
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عبدالدیان اعوان بن عبد الرزاق | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |