021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیوی کے کسی کام پر طلاق کو معلق کیا اور وہ کام نہ ہوا{اگر تم ابھی اپنی والدہ کے گھر گئی تو تمہیں تین طلاق ہیں۔ پھر وہ نہیں گئی }
71545طلاق کے احکامطلاق کو کسی شرط پر معلق کرنے کا بیان

سوال

ایک ہفتہ پہلے میں ایک دن تھکا ہوا رات کو دیر سے گھر آیا ۔ بیوی نے کہا کہ اسے والدہ کے گھر جانا ہے۔ میں نے تھکن کی وجہ سے کہا کہ اگر تم ابھی اپنی والدہ کے گھر گئی تو تمہیں تین طلاق ہیں۔ پھر وہ نہیں گئی تو کیا پھر بھی طلاق ہوگی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں مذکور صورت میں چونکہ آپ کی اہلیہ اس وقت والدہ کے گھر نہیں گئیں لہذا طلاق واقع نہیں ہوئی۔  البتہ یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ حلال کاموں میں اللہ کے نزدیک سب سے ناپسندیدہ کام طلاق دینا ہے، لہذا چھوٹی موٹی باتوں پر طلاق نہیں دینی چاہیے۔

حوالہ جات
والتعليق في الملك نوعان: حقيقي، وحكمي أما الحقيقي: فنحو أن يقول لامرأته: إن دخلت هذه الدار فأنت طالق أو إن كلمت فلانا أو إن قدم فلان ونحو ذلك وإنه صحيح بلا خلاف؛ لأن الملك موجود في الحال، فالظاهر بقاؤه إلى وقت وجود الشرط، فكان الجزاء غالب الوجود عند وجود الشرط فيحصل ما هو المقصود من اليمين وهو التقوي على الامتناع من تحصيل الشرط فصحت اليمين، ثم إذا وجد الشرط، والمرأة في ملكه أو في العدة يقع الطلاق وإلا فلا يقع الطلاق، ولكن تنحل اليمين لا إلى جزاء حتى إنه لو قال لامرأته: إن دخلت هذه الدار فأنت طالق فدخلت الدار وهي في ملكه طلقت.
(بدائع الصنائع، 3/126، ط: دار الكتب العلمية)
 
عن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ما أحل الله شيئا أبغض إليه من الطلاق» هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
(المستدرك للحاكم، 2/214، ط: دار الكتب العلمية)

محمد اویس پراچہ     

دار الافتاء، جامعۃ الرشید

23/ جمادی الثانیۃ 1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس پراچہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب