021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ہاتھ پر صمد بونڈ لگی ہو تو وضوء کا حکم
72377پاکی کے مسائلوضوء کے فرائض

سوال

کیافرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں کتابوں کی جلد بندی کا کام کرتا ہوں۔ کام کے دوران میرے ہاتھوں پر صمدبونڈ لگ جاتی ہے، جسے ہر وضوء کے وقت اتارنے کی صورت میں ہاتھوں کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اگر میں صمد بونڈ لگےہونے کی حالت میں ہی وضوء کرلیا کروں تو کیا میرا وضوء ہو جائے گا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صمد بونڈ لگی ہونے کی صورت میں جسم پر اس کی تہہ بن جاتی ہے اور پانی جلد تک نہیں پہنچ پاتا، لہٰذا اسے اتارے بغیر وضوء درست نہیں۔ مذکورہ حرج سے بچنے کے لیے کام کے دوران ہاتھوں پر دستانےچڑھانے کا اہتمام کیا کریں۔

حوالہ جات
وقال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ تعالٰی: وشرط صحة عموم البشرۃ.
وقال تحتہ العلامۃ ابن عابدین الشامی رحمہ اللہ تعالٰی: قوله: (عموم البشرۃ): أي أن يعم الماء جميع المحل الواجب استعماله فيه… والأخيرة ترجع إلى اثنين: تعميم المحل بالمطهر، وفقد المنافي من حيض ونفاس وحدث في حق غير المعذور به. (ردالمحتار: 87/1)
وقال جماعۃ من العلماء رحمھم اللہ تعالٰی: في فتاوى ما وراء النهر: إن بقي من موضع الوضوء قدر رأس إبرة، أو لزق بأصل ظفره طين يابس أو رطب لم يجز، وإن تلطخ يده بخمير أو حناء جاز. وسئل الدبوسي عمن عجن فأصاب يده عجين، فيبس، وتوضأ، قال: يجزيه إذا كان قليلا. كذا في الزاهدي، وما تحت الأظافير من أعضاء الوضوء، حتى لو كان فيه عجين يجب إيصال الماء إلى ما تحته. كذا في الخلاصة وأكثر المعتبرات. (الفتاوٰی الھندیۃ: 4/1)

محمد عبداللہ بن عبدالرشید

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

15/ رجب المرجب/ 1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عبد اللہ بن عبد الرشید

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب