021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیوی کےحق زوجیت ادا نہ کرنے پر دوسری شادی کا حکم
72277نکاح کا بیانکئی بیویوں میں برابری کا بیان

سوال

اپنی بیوی کے مطالبہ پر حق زوجیت کی ادائیگی کے لیے آمادہ نہ ہونے کی وجہ سے میں دوسری شادی کا فیصلہ کرتا ہوں تو اس پر وہ ناراضگی کا اظہار کرتی ہے اور علیحدگی اختیار کرنے کو تیار ہوجاتی ہے اور خود حق زوجیت کے مطالبہ کو پورا نہیں کرتی، ایسی صورت میں میرے لیےگناہ کبیرہ کے ارتکاب سے بچنے کے لیے دوسری شادی کی شرعا اجازت ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

دوسرے نکاح کے لیے پہلی بیوی  کی اجازت شرعا ضروری نہیں،بالخصوص جبکہ پہلی بیوی حقوق زوجیت کی ادائیگی پر آمادہ یا قادر بھی نہ ہو،لہذا آپ کے لیے موجودہ صورت حال میں دوسری شادی کرنا نہ صرف یہ کہ شرعاجائز ہے بلکہ اگر گناہ میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے اور دوسری بیوی کے بعد عدل وانصاف کرنے پر آپ قادر ہیں تو آپ کے لیے ایسا کرنا ضروری ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۵رجب۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب