021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
فجر کی فرض نماز ادا کرنےکے بعد سنتیں پڑھنا
72409نماز کا بیاناوقاتِ نمازکا بیان

سوال

ایک شخص نے فجر کی نماز کی دو رکعت فرض پڑھ لی، پھر معلوم ہوا کہ ابھی وقت باقی ہے، کیا اب فجر کی سنت نماز ادا کر لے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر کسی شخص سےکسی وجہ سے فجر کی سنتیں رہ جائیں اور وہ فجر کے فرض نماز پڑھ لے، تو فجر کی فرض پڑھنے کے بعد سورج طلوع ہونے سے پہلے فجر کی سنتیں پڑھنا جائز نہیں۔ سورج طلوع ہونے کے بعد زوال تک اسی دن کی فجر سنتیں ادا کی جا سکتی ہیں۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 57)
(قوله ولا يقضيها إلا بطريق التبعية إلخ) أي لا يقضي سنة الفجر إلا إذا فاتت مع الفجر فيقضيها تبعا لقضائه لو قبل الزوال؛ وما إذا فاتت وحدها فلا تقضى قبل طلوع الشمس بالإجماع، لكراهة النفل بعد الصبح.

ناصر خان مندوخیل

دارالافتاء جامعۃالرشید کراچی

2/08/1442 ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ناصر خان بن نذیر خان

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب