| 77219 | جائز و ناجائزامور کا بیان | رشوت کا بیان |
سوال
میں بطور سپاہی بلوچستان پولیس میں بھرتی ہوا ہوں۔مجھے کچھ مسائل کے بارے میں راہنمائی درکار ہے۔
ہمارے ادارے میں حق کی چھٹی بغیر پیسوں کے جلدی سے منظور نہیں ہوتیں۔اگر پیسوں کا بول دیا جائے تو جلدی منظور ہوجاتی ہیں۔کیا اس طرح پیسے دے کر چھٹی منظو رکروانا درست ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر آپ چھٹیوں کے حق دار ہوں اور قانونی طریقے سے تمام تر کوششیں کرنے کے باوجود بھی چھٹیاں نہ ملتی ہوں یا ان میں بلاوجہ تاخیر کی جاتی ہو تو ایسی صورت میں آپ کے لیے پیسے دے کرقانونی چھٹی منظور کروانے کی گنجائش ہوگی،اگرچہ لینے والے کے لیے یہ رقم لیناجائز نہیں ہوگا۔
حوالہ جات
حاشية ابن عابدين (5 / 72)
لو اضطر إلى دفع الرشوة لإحياء حقه جاز له الدفع وحرم على القابض.
شیرعلی
دارالافتاء جامعۃ الرشید
7ذوالقعدہ1443 ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | شیرعلی بن محمد یوسف | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


