73442 | طلاق کے احکام | عدت کا بیان |
سوال
عدت وفات کی مدت چارماہ اوردس دن ہوتی ہے،کیا130دن مکمل کرنے سے عدت مکمل ہوگی یاچاندکے اعتبارسے چارماہ اوردس دن مکمل کرنے ہوں گے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگرشوہرکاانتقال قمری مہینہ کی پہلی تاریخ کوہوا اورعورت امیدسے نہیں ہے توقمری اعتبارسے چارماہ اوردس دن عدت ہے اوراگرپہلی تاریخ کونہیں ہواہے توہرمہینہ 30 دن کاشمارکرکے چارماہ اوردس دن (130) عدت گزاری جائےگی۔
حوالہ جات
فی رد المحتار (ج 12 / ص 351):
اذا اتفق عدة الطلاق والموت في غرة الشهر اعتبرت الشهور بالأهلة وإن نقصت عن العدد ، وإن اتفق في وسط الشهر فعند الإمام يعتبر بالأيام فتعتد في الطلاق بتسعين يوما ، وفي الوفاة بمائة وثلاثين۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |