74200 | نکاح کا بیان | محرمات کا بیان |
سوال
سوال:مسئلہ یہ ہےکہ اس دورانیےمیں میرےتعلقات زوجہ سےکافی تلخ رہےہیں اورمیں زوجہ کی چھوٹی بہن کی طرف راغب ہوگیااوراس سےنکاح کرنےکی خواہش ظاہرکی،اورتعلقات بہت آگےتک چلےگئے،کیامیرےاس عمل سےمیری زوجہ کانکاح مجھ سےختم ہوگیا؟اس مسئلےپرمیری راہنمائی فرمائیں،میرےاس گناہ کاکفارہ کیاہے،میری توبہ کیسےقبول ہوگی؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
سالی سےتعلقات کی وجہ سےنکاح پرکوئی اثرنہیں پڑتا،لیکن اس طرح ناجائزتعلقات رکھناشرعاجائزنہیں،بہت بڑاگناہ ہے،اس سےآئندہ کےلیےاحترازاورسابقہ عمل پرتہہ دل سےتوبہ واستغفارلازم ہوگا۔
حوالہ جات
"الدر المختار للحصفكي" 3 / 37:وفي الخلاصة: وطئ أخت امرأته لا تحرم عليه امرأته۔
محمدبن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی
16/صفر 1443 ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |