74496 | نماز کا بیان | قضاء نمازوں کا بیان |
سوال
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قضا نمازیں اسی وقت کے ساتھ ادا کی جاتی ہیں یا دوسرے وقت کی نمازوں کے ساتھ بھی ادا کی جا سکتی ہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
قضا نماز ادا کرنے کے لیے یہ ضروری نہیں کہ ہر نماز کو اسی نماز کے وقت میں ادا کیا جائے، بلکہ تین مکروہ اوقات (طلوع آفتاب، نصف النہار اور غروب آفتاب) کے علاوہ کسی وقت بھی ادا کی جا سکتی ہے۔
حوالہ جات
قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ تعالی:
وجميع أوقات العمر وقت للقضاء إلا الثلاثة المنهية.
(قوله وقت للقضاء) أي لصحته فيها وإن كان القضاء على الفور إلا لعذر.
(قوله إلا الثلاثة المنهية) وهي الطلوع والاستواء والغروب. (الدرالمختار مع رد المحتار 2/66)
و في الھندیۃ: ليس للقضاء وقت معين بل جميع أوقات العمر وقت له إلا ثلاثة، وقت طلوع الشمس، ووقت الزوال، ووقت الغروب فإنه لا تجوز الصلاة في هذه الأوقات. (الفتاوی الھندیۃ، 1/121)
عبدالعظیم
دارالافتاء، جامعۃالرشید ،کراچی
11/ربیع الثانی 1443 ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عبدالعظیم بن راحب خشک | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |