021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حج واجب ہونےسےپہلےحج کرلیا،توحصول مال کےوقت دوبارہ حج کرناہوگا؟
74894حج کے احکام ومسائلحج کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

سوال:اگرکسی نےحصول مال(شرط)پوری ہونےسےپہلےحج اداء کردیاتوحصول مال کےبعددوبارہ حج اداء کرنالازم ہوگایانہیں؟

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگرکسی پرحج واجب نہیں تھااوراس نےحج کرلیاتوبعدمیں اس پرحج واجب ہونےکی صورت میں دوبارہ حج فرض نہیں،بالغ ہونےکےبعدعمربھرمیں ایک دفعہ حج کرنےسےفرض حج اداءہوجائےگا،اس کےبعداستطاعت ہوتودوبارہ حج کیاجائےیہ نفل حج شمارہوگا۔

ہاں اگرپہلاحج بلوغت سےپہلےکیاتھاتوبالغ ہونےکےبعدواجب ہونےکی صورت میں دوبارہ حج کرنافرض ہوگا،سابقہ حج ،فرض حج کی طرف سےکافی نہ ہوگا۔

حوالہ جات
"فتح القدير" 5 / 26:
عن ابن عباس رضي الله عنهما قال : { قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : وأيما صبي حج ثم بلغ الحنث فعليه أن يحج حجة أخرى ۔
"الفتاوى الهندية" 5 / 447:
ولو أن الصبي حج إذا قبل البلوغ فلا يكون ذلك عن حجة الإسلام ويكون تطوعا ۔
"الجوهرة النيرة" 2 / 79:
وإذا حج الفقير أجزأه عن حجة الإسلام حتى لو استغنى بعد ذلك لا يلزمه حجة أخرى۔
 

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

26/ربیع الثانی  1443 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب