| 74855 | پاکی کے مسائل | موزوں پرمسح کرنے کا بیان |
سوال
ہمارے ایک جاننے والے امریکہ کے ایک سرد علاقے میں مقیم ہیں۔ سردیوں میں وہاں چمڑے کے موزے سمیت بوٹ پہنتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا نماز کے لیے بوٹ پر مسح کیا جاسکتا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ایسے بوٹ جو ٹخنوں کے اوپر تک ہوں اُن پر مسح جائز ہے، بشرطیکہ وہ پاؤں دھو کر پہنے گئے ہوں۔
حوالہ جات
فی الدر المختار: 1/261
"(شرط مسحه) ثلاثة أمور: الأول (كونه ساتر) محل فرض الغسل (القدم مع الكعب) أو يكون نقصانه أقل من الخرق المانع، فيجوز على الزربول لو مشدودا إلا أن يظهر قدر ثلاثة أصابع."
طارق مسعود
دارالافتاء، جامعۃ الرشید، کراچی
4، جمادی الاولی،1443
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | طارق مسعود | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


